Islamic Education

All About Islam

 نماز کی تسبیحات

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailFacebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

 

  Paternoster of Salah

تکبیر تحریمہ

اللہ اکبر

اللہ سب سے بڑا ہے 

ثناء 

سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ

اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں، اور تیرا نام برکت والا ہے، اور تو بہت عالی شان ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ 

تعوذ 

اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

“میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔”

تسمیہ

. بِسۡمِ اللهَ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

’’شروع ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان اور نہایت رحم فرمانے والا ہے۔‘‘

سورۃ الفاتحہ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ. إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ. اهْدِنَا

الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ. صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ

سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہےo نہایت مہربان بہت رحم کرنے والا ہےo قیامت کا مالک ہےo  ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیںo ہمیں سیدھا راستہ دکھاo ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایاo ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا اور نہ (ہی) گمراہوں کا  راستہ

سورۃ الاخلاص

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ. اللَّهُ الصَّمَدُ. لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ. وَلَمْ يَكُنْ لَهُ. كُفُوًا أَحَد 

کہو وہ ﷲ ایک ہے.ﷲ بے نیاز ہے. نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے. اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo

       رکوع

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ

“پاک ہے میرا عظمت والا پروردگار ۔”

قومہ

سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ

“ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔”

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ

“اے ہمارے پروردگار! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔”

سجدہ

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی

“پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے۔”

جلسہ

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان درج ذیل دعا مانگتے

اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ

اے اﷲ! مجھے بخش دے اور رحم فرما، اور عافیت دے، اور ہدایت دے اور روزی عطا کر۔

تشہد

التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ

تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو،

 أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ

میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

درودِ اِبراہیمی

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

اے اﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔

اے اﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔‘‘

دعا 

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ

اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے. ہمارے رب! مجھے اور میرے والدین کو بخش دے اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن قیامت قائم ہوگی  

تسلیمہ 

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

تم پر اللہ کی سلامتی ہو، رحمت ہو اور نعمت ہو

 

اگر اس مکالمے میں ہم سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو براہ مہربانی غلطی کی نشاندہی کر کے ہماری اصلاح میں مدد کیجیئے۔ اللہ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔اللہ اس کاوش کو ہمارے خاندان کے لئے نجات کا موجب بنائے اور دین پر ہماری پکڑ کو اور مضبوط کرے. آمین

Next Post

Previous Post

Leave a Reply

© 2019 Islamic Education

Theme by Anders Norén