Islamic Education

All About Islam

ممنوعات

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailFacebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

 

اسلام ایک جامع اور آسان دین ہے. یہ زندگی کر ہر پہلو پر روشنی ڈالتا ہے اور مجموعہ ہدایت ہے. جہاں اسلام انسان کو اچھے کاموں کے بدلے جنت کی بشارت دیتا ہے وہیں برے کاموں کے لئے سزا کی وعید بھی سناتا ہے.  اسلام انسان کو برائیوں سے روکتا ہے کیونکہ یہ کام انسان کی اپنی زات اور معاشرے کے لئے برے ہیں۔

اسلام میں پابندیاں اور حدود

اسلام میں انسان کو جہاں بہت سے حقوق اور فرائض سے نوازا ہے وہاں انسان پر اسی کی بہتری کے لئے کچھ پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں. انسان کے لیے کچھ کام فرض، کچھ سنت یا واجب، کچھ مکروہ اور کچھ حرام قرار دیئے گئے ہیں. یہ احکام اسلام میں حدود اللہ کہلاتی ہیں جو احکام الخمسۃ کہلاتے ہیں۔

حدود اللہ کا مطلب

حدود لفظ حد سے اخذ کیا گیا ہے اور اس کا مطلب ہے پابند کرنا. تو ہر وہ حکم جو اللہ کی طرف سے فرض کئے گئے ہیں یا منع کئے گئے ہیں ان کو حدود اللہ کہتے ہیں۔

احکام الخمسۃ

لفظ احکام حکم سے نکلا ہے اور خمسہ عربی میں 5 کو کہتے ہیں تو احکام خمسۃ سے مراد ہے پانچ احکام۔ یہ احکام خمسۃ یہ ہیں

۔ فرض

۔ مستحب

۔ مباح

۔ مکروہ

۔ حرام

فرض

یہ وہ احکام ہیں جن پر عمل کرنا مسلمان پر لازم ہے. اگر مسلمان ان میں کوتاہی برتے تو وہ اللہ کے سامنے جوابدہ ہے مثلاً نماز، روزہ، زکوۃ، حج وغیرہ

مستحب یا سنت

یہ وہ احکام ہیں جو سنت نبویؐ سے ثابت ہیں۔ ان کاموں کو نہ کرنے پر گناہ نہیں ہے مگر اگر کاموں کو سرانجام دیا جائے تو اس کا اجر و ثاوب ضرور ملے گا۔ ان میں عمرہ، صدقہ، مسجد میں داخل ہونے کے نفل، صلوۃ تراویح، سنت رکعات وغیرہ شامل ہیں۔ یہ کام اچھے ہیں مگر ان کو فرائض کا درجہ دینا بھی حدود اللہ سے تجاوز کرنے کے برابر ہے۔

مباح

یہ وہ احکام ہیں جن کی اسلام میں اجزت ہے. ان کے کرنے پر نہ تو کوئی گناہ ہے اور نہ ہی اس کا ثواب ہے. یہ انسان کی روزمرہ زندگی ہے متعلق معاملات ہیں جنہیں انسان اپنی عقل سے گزارتا تھا۔

مکروہ

یہ وہ احکام ہیں جو اللہ نے منع فرمائے ہیں اور اس سے انسان کو بچنا چاہئے۔ مثلاً وضو میں پانی ضائع کرنا، مکروہ جانوروں کا گوشت کھانا، نماز کے وقت تمباکو کی بدبو، روزہ دیر سے افطار کرنا۔

حرام

یہ وہ احکام ہیں جو مسلمان کو منع کئے گئے ہیں. ان کے بارے میں قرآن اور حدیث میں بہت سخت احکامات اتارے گئے ہیں. کسی بھی حالات میں ان کاموں کو کرنے والا بہت سخت سزا کا مستحق ہوتا ہے.  حرام کام وہ ہیں جو انسان کی زاتی اور اجتماعی زندگی کے لئے برے ہیں۔ حرام کاموں کی فہرست یہ ہے

۔ شرک القرآن 4:48

۔ قتل القرآن 25:68

۔ کالا جادو کرنا یا کروانا القرآن 2:102

۔ نماز نہ پڑھنا القرآن 19:59

۔ زکوۃ نہ دینا القرآن 3:180

۔ رمضان کے روزے بلا عذر چھوڑنا 2:183

۔ موسیقی

۔ حج کی استطاعت رکھنے کے باوجود نہ کرنا

3:97 ۔ والدین کی نافرمانی القرآن 17:22

۔ قطع رحمی القرآن 47:22

۔ گودوانا

۔ زنا القرآن 17:32

۔ ہم جنس پرستی 11:82

۔ سود القرآن 2:275

۔ ناشکری القرآن 2:152

۔ حرام جانور کا گوشت کھانا القرآن 6:145

۔ یتیم کا مال کھانا القرآن 4:10

۔ اللہ اور رسول پر جھوٹ باندھنا 39:20

 ۔ میدان جنگ سے بھاگنا 8:16

۔ ظالم اور جابر حاکم وقت 14:42

۔ گھمنڈ کرنا 4:27

۔ شراب پینا 90:5

۔ غلط تبلیغ کرنا

 ۔ پاکدامن عورت پر تہمت لگانا 24:23

۔ جھوٹی گواہی دینا 25:72

۔ مال غنیمت میں خیانت 8:58

 ۔ چوری کرنا 5:38

۔ جوا کھیلنا 5:90

۔ سازش کرنا 35:43

۔ ناجائز رویہ یا ظلم کرنا 26:277

۔ مسافروں پر ڈاکہ ڈالنا5:33

۔ جنس مخالف کی مشابہت اختیار کرنا 66:6

۔ خودکشی کرنا 4:29

۔ رشوت لینا یا دینا  2:188

۔ جھوٹ بولنا3:61

۔ بے انصافی کا فیصلہ کرنا 5:44

۔ غنڈہ ٹیکس 46:44

۔ حرام مال کمانا

۔ حرام طریقے سے مال یا دولت جمع کرنا

۔ حلالہ کی نیت سے نکاح کرنا 2:230

۔ پوجنے کی نیت سے مجسمے بنانا

۔ پیشاب کی چھینٹیوں سے بچنا 4:142

 ۔ علم حاصل کر کے چھپانا 8:27

 ۔ امانت میں خیانت 2:264

۔ احسان جتلانا  54:49

۔ تقدیر کو جھٹلانا 49:12

۔ چغل خوری 49:12

۔ لعنت کرنا 3:21

۔ دھوکہ دینا یا عہد پورا نہ کرنا 17:34

۔ نجومی کی تصدیق کرنا 17:36

۔ لوگوں کی باتیں چھپ کر سننا 49:12

۔ خاوند کی نافرمانی 4:34

۔ اللہ کے بندوں کو تکلیف پہنچانا 33:58

۔کمزور،مظلوم یا بیوی پر ظلم 4:36

۔ مصیبت میں کپڑے پھاڑنا، گالیاں دینا یا خود کو اذیت دینا

۔ تکبر اور بڑائی کی علامت دکھانا 33:58

۔ مردوں کا سونا یا ریشم پہننا

۔ پڑوسی کو تکلیف دینا

۔ مسلمان کو گالی دینا 33:58

۔ غلام کا بھاگ جانا

۔ غیر اللہ کے نام کا زبح کرنا6:121

۔ جھگڑالو پن 2:204

۔ اضافی پانی روکنا

۔ کم تولنا 83:126

۔ اللہ کی تدبیروں سے بےخوف ہونا 6:44

۔ دلالی کرنا

۔ صحابہ کو گالی دینا

۔ مایوسی

۔ کسی کے باپ کو جانتے ہوئے بھی اسے دوسرے باپ کا کہنا

۔ دکھاوا کرنا 107:4

اگر اس مکالمے میں ہم سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو براہ مہربانی غلطی کی نشاندہی کر کے ہماری اصلاح میں مدد کیجیئے۔ اللہ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔اللہ اس کاوش کو ہمارے خاندان کے لئے نجات کا موجب بنائے اور دین پر ہماری پکڑ کو اور مضبوط کرے. آمین

Next Post

Previous Post

Leave a Reply

© 2019 Islamic Education

Theme by Anders Norén