Islamic Education

All About Islam

معذور کے حقوق

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailFacebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

 

معذور انسان ایک ایسا انسان ہے جو کسی بھی دماغی یا جسمانی کمزوری کی بنا پر اپنے زور مرہ زندگی کے کام صحیح طریقے سے انجام نہیں دے سکتا۔ یہ معذوری ایسے انسان کی حرکات و سکنات، اعضاء یا دوسری چیزوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہ معذوری پیدائشی یا کسی چوٹ اور حادثے کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے۔ دوسرے تمام انسانوں کی طرح معذور افراد کے بھی حقوق ہیں۔

معذوری ایک بدنصیبی

نہیں، معذوری بد نصیبی نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے کہ وہ جس کو چاہے جیسی اولاد سے نوازے۔

معذور افراد کے حقوق

۔ ان کی زندگی آسان بنائی جائے

۔ ان کی خدمت کی جائے

۔ ان کا خیال رکھا جائے

۔ ان سے معذوری کے باوجود پیار کیا جائے

۔ ان سے حسن سلوک کیا جائے

۔ان کے لئے دعا کی جائے

۔ان کو تعلیم دی جائے

۔ ان کو قرآن اور نماز سکھائی جائے

۔ان کی مدد کی جائے

۔ ان کی اچھی تربیت کی جائے

۔ ان کی معذوری کو وجہ بنا کر امتیازی رویہ اختیار نہ کیا جائے

۔ اگر وہ تعلیم یافتہ ہیں تو ان کو بھی دوسروں کی طرح برابر کے مواقع فراہم کئے جائیں

۔ ان کی عزت کی جائے

 ۔ انہیں عام انسان جیسا سمجھا جائے

دوسروں پر عائد پابندی

۔ ان پر ترس نہ کھایا جائے

۔ ان کو سمجھا جائے

۔اگر وہ کہیں تو ان کی مدد کی جائے

۔انہیں مصیبت نہ سمجھا جائے

۔ ان کی بےعزتی نہ کی جائے

۔ ان کو ظلم وستم کا نشانہ نہ بنایا جائے اور انہیں دوسروں سے الگ مت رکھا جائے

۔ ان کا مذاق مت اڑایا جائے

 

 

اگر اس مکالمے میں ہم سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو براہ مہربانی غلطی کی نشاندہی کر کے ہماری اصلاح میں مدد کیجیئے۔ اللہ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔اللہ اس کاوش کو ہمارے خاندان کے لئے نجات کا موجب بنائے اور دین پر ہماری پکڑ کو اور مضبوط کرے۔ آمین 

Next Post

Previous Post

Leave a Reply

© 2019 Islamic Education

Theme by Anders Norén