Islamic Education

All About Islam

غیر مسلم کے حقوق

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailFacebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

 

مسلمانوں اور غیر مسلم کا ایک ساتھ کسی مقام یا مل کر رہنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کے ساتھ رہنے سے اس مقام پر فساد برپا کرنے سے سب لوگوں کی زندگی پر اثر پڑتا ہے۔ غیر مسلم کسی اسلامی ملک میں رہیں یا مسلمان کسی غیر اسلامی ملک میں، دونوں صورتوں میں غیر مسلموں کو حقوق حاصل ہوتے ہیں اور مسلمانوں پر کچھ پابندیاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ اسلام ایک امن پسند ملک ہے اور تمام حالات میں امن کا حامی ہے۔ اسلام کی تعلیمات صرف مسلمانوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ غیر مسلموں کے لئے بھی ہیں۔ غیر مسلموں کے حقوق درج ذیل ہیں

غیر مسلم کے حقوق

۔ ان سے اچھا سلوک کیا جائے
۔ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے
۔ ان کو نقصان نہ پہنچایا جائے
۔ ان سے برا سلوک روا نہ رکھا جائے
۔ جب ان سے ملو مسکرا کے ملو
۔ ان سے ایمانداری سے برتو
۔ ان سے نفرت نہ کرو
۔ ان سے ہمدردی کی جائے اور ان کی ضروریات کو سمجھا جائے
۔ ان سے دھوکہ نہ کیا جائے
۔ ان کی عزت کرو
۔ فساد برپا نہ کرو
۔ ان کے حقوق سلب نہ کرو
۔ ان سے جو معاہدہ کرع پورا کرو
۔ ان کے حقوق پورے کرو
۔ ان پر بوجھ مت ڈالو
۔ان کو قتل مت کرو
۔ان کی جائداد پر قبضہ مت کرو

غیر مسلم جو مسلم ملک میں رہتے ہیں

۔ ان کی بیرونی اور اندرونی خطرات سے حفاظت کی جائے
۔ ان کو قتل نہ کرو
۔ ان سے اچھا برتاؤ کرو
۔ ان کو اپنے مذہب کے مطابق جینے کی اجازت دو
۔ ان سے انصاف کرو
۔ ان کو وہ تمام حقوق دیئے جائیں جو مسلمانوں کو ملتے ہیں
۔ ان سے مذہب کی بنا پر امتیاز مت کیا جائے
۔ ان سے نفرت مت کرو
۔ ان کی عبادت گاہوں کو تباہ مت کرو
۔ ان کو اپنا مذہب چھوڑنے پر مجبور مت کرو
۔ ان کی اجازت کے بغیر ان کی جائداد مت لو
۔ انہیں ہمسایوں کے حقوق دو
۔ اگر وہ کمزور ہیں تو ان کی مدد کرو

مسلمان اور غیر مسلم کا نکاح

ایک مسلمان مرد اہل کتاب عورت سے نکاح کر سکتا ہے مگر ہندو، بدھ یا اور کسی مذہب کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں اس کے برعکس عورت کسی بھی غیز مسلم سے نکاح نہیں کر سکتی

پابندی

۔ ان کے مذہب کی پیروی مت کی جائے
۔ ان کی غیر اسلامی رسومات کا حصہ نہ بنا جائے
۔ ان کی عزت کی جائے مگر ان کے عقیدوں پر عمل نہ کیا جائے
۔ ان کو قتل نہ کیا جائے اگر وہ کسی جنگ میں مسلمانوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوتے تو

 

 

اگر اس مکالمے میں ہم سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو براہ مہربانی غلطی کی نشاندہی کر کے ہماری اصلاح میں مدد کیجیئے۔ اللہ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔اللہ اس کاوش کو ہمارے خاندان کے لئے نجات کا موجب بنائے اور دین پر ہماری پکڑ کو اور مضبوط کرے. آمین

Next Post

Previous Post

Leave a Reply

© 2019 Islamic Education

Theme by Anders Norén