Islamic Education

All About Islam

سورۃ الفلق

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailFacebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

فلق کا مطلب

فلق کا مطلب ہے آسمان  یا صبح کا وہ پہر جو رات کو دن سے الگ کرتا ہے. کچھ مفکرین کی رائے میں فلق دوزخ کا ایک نام ہے اور کچھ اسے برائی سے بھی مراد دیتے ہیں مگر قطعی رائے کے مطابق اس کا مطلب صبح ہی ہے

سورۃ الفلق کا ترجمہ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں ۔

ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے

 اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے ۔اور

(گرہ ( لگا کر ان ) میں پھونکنے والیوں کے شر سے ( بھی 

اورحسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ حسد کرے ۔

سورت الفلق کی روح

اس سورت میں انسان اللہ سے حفاظت کی دعا کرتا ہے ہر اس چیز سے جو اس کے لئے کسی قسم کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے

دوسری آیت میں اللہ کی تخلیق کردو چیزوں یعنی دوزخ، شیطان، اور اس کے مددگاروں, برائی سے حفاظت کی دعا کرتا ہے.

 رات کا وقت بیماریوں، وباؤں اور بلاؤں کے لئے بہت فائدے مند وقت ہے کیونکہ اس وقت وہ پھیلتی ہیں تو انسان ان تمام بیماریوں، وباؤں سے بھی نجات کی دعا کرتا ہے. اس کے علاوہ رات کے اندھیرے کو گمراہی سے بھی تشبیہہ دی گئی ہے اور اس سے بھی پناہ مانگی گئی ہے تاکہ اللہ ہمارےدلوں سے اسلام کا نور چھین کر اسےجہالت کے اندھیروں میں نہ دھکیل دے

اس آیت میں جادو کرنے اور کروانے والوں سے اور ان کے برے عزائم سے پناہ طلب کی گئی ہے

آخری آیت میں انسان حاسد لوگوں اور ان کے حسد سے پناہ مانگتا ہے. لوگ حسد میں حد سے گزر کر دوسروں کا جو نقصان کرتے ہیں اس سے پناہ مانگی گئی ہے

سورت الفلق کا نزول

یہ سورہ قرآن کی ۱۱۳ھویں سورت ہے اور اس کی پانچ آیات ہیں. یہ مکی سورت ہے. یہ سورت سورت الناس کے ساتھ اس وقت اتاری گئی جب ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی جادو کے اثر کی وجہ سے بیمار رہنے لگے تھے. ان سورتوں کے اثر کی وجہ سے جادو کا اثر زائل ہو گیا تھا

 

.سورت الفلق کا مقصد

یہ سورہ، سورةالفلق،  انسان کو تمام بیرونی برائیوں سے بچانے کے لئے اتاری گئی ہے. یہ سورت برائیوں اور شیطانی طاقتوں کے خلاف انسانی ڈھال ہے

سورت الفلق کے فوائد

سورت الفلق کا بے حساب ورد انسان کو مندرجہ ذیل چیزوں سے بچاتا ہے

برائیاں جو رات کے اندھیرے میں جنم لیتی ہے

شیطانی طاقتیں

دوزخ

وباء اور بیماریوں

شیطان اور اس کے کارندے

بری نظر

کالا جادو

جن اور بلائیں

حاسد اور اس کا حسد

حادثات

ناگہانی آفات

مناسب وقت

ویسے تو قرآن پاک پڑھنے کا کوئی مخصوص وقت اور مقام نہیں ہے مگر اس سورت کا صبح اور رات کو سونے سے پہلے بےحساب ورد انسان کو تمام دن اور رات کو بری چیزوں ( شیطان، کالا جادو،) سے بچاتا ہے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے اس کا ورد انسان کو برائی اور بری نظر سے بچاتا ہے۔

 

اگر اس مکالمے میں ہم سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو براہ مہربانی غلطی کی نشاندہی کر کے ہماری اصلاح میں مدد کیجیئے۔ اللہ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔اللہ اس کاوش کو ہمارے خاندان کے لئے نجات کا موجب بنائے اور دین پر ہماری پکڑ کو اور مضبوط کرے. آمین

Next Post

Previous Post

Leave a Reply

© 2019 Islamic Education

Theme by Anders Norén