Islamic Education

All About Islam

القدوس

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailFacebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

القدوس لفظ قدس سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے پاکیزگی یا نعمت ۔

پاکیزگی 

اللہ کے لئے القدوس کا مطلب ہے کہ اللہ ہر بری چیز سے پاک ہے اور وہ دوسروں کو بھی پاک کرتا ہے۔ 

نعمت

 اللہ عطا کرنے والا ہے ۔ 

القدوس ہونے کی وضاحت 

القدوس کا مطلب اللہ مندرجہ ذیل  چیزوں سے پاک ہے۔ 

برائی سے پاک –

خرابی سے پاک –

گناہوں سے پاک –

شریک سے پاک –

جھوٹ سے پاک –

ظلم سے پاک –

ناانصافی سے پاک –

بھول جانے سے پاک –

غربت سے پاک –

محتاجی سے پاک –

فنا سے پاک –

منافقت سے پاک –

الزام سے پاک – 

بیت المقدس 

خانہ کعبہ کا دوسرا نام بیت المقدس ہے۔ خانہ کعبہ کو بیت المقدس اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ جگہ لوگوں کو گناہوں سے پاک کرتی ہے۔ برائیوں سے روکتی ہے اور اللہ اس جگہ انسان کو عطا کرتا ہے۔ 

روح القدس 

اللہ نے حضرت عزرائیل کو روح القدس کے خطاب سے نوازا ہے۔ اللہ نے ان کو پاک کیا ہر بری چیز سے اور اب وہ جس بھی چیز یا شخص کے ساتھ رابطے میں آتا ہے اس کو پاک کر دیتا ہے۔   

ارض المقدسہ 

ارض المقدسہ سے مراد ے مسجد اقصیٰ ۔ حضرت سلیمان نے جب اللہ سے اپنی عظیم الشان سلطنت مانگی تو آپ نے بیک وقت اللہ سے تین دعائیں مانگیں۔ ان دعاؤں میں مسجد اقصیٰ کو ایک ایسا مقام بنانے کی دعا بھی مانگی تھی جہاں جو شخص داخل ہو کر نوافل یا نماز  ادا کرے وہ گناہوں سے پاک ہو جائے۔ بیت المقدس میں کئے جانے والے ہر عمرہ سے پہلے عرض المقدسہ میں دو نوافل ادا کرنا لازم ہے۔ 

القدوسکا قرآن سے ثبوت

۔ اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں ۔  تو انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور ۔  خون بہائے؟ ہم تیری تسبیح اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں ۔ اللہ تعالٰی نے             فرمایا جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے ۔سورة البقرہ آیت 30 

۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سب عیبوں سے   صاف امن دینے والا نگہبان غالب زورآور اور بڑائی والا پاک ہے اللہ ان چیزوں ۔  سے جنہیں یہ اس کا شریک بناتے ہیں ۔ سورة الحشر آیت 23 

۔ ( ساری چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ تعالٰی کی پاکی بیان کرتی ہیں  ( جو ) بادشاہ نہایت پاک ( ہے ) غالب و با حکمت ہے ۔ سورت الجمعہ آیت 1 

دعا کا وسیلہ

 گناہوں سے معافی ، برائیوں سے پناہ، ظلم و بربریت سے نجات ،مفلسی اور محتاجی سے نجات کے لئے اس نام کا وسیلہ استعمال کرنا بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا کیونکہ اللہ انسان کو گناہوں اور برائیوں سے ایسے پاک کر دے گا جیسے کبھی ان کا وجود تھا ہی نہیں۔ انشا اللہ۔  

 

اگر اس مکالمے میں ہم سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو براہ مہربانی غلطی کی نشاندہی کر کے ہماری اصلاح میں مدد کیجیئے۔ اللہ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔اللہ اس کاوش کو ہمارے خاندان کے لئے نجات کا موجب بنائے اور دین پر ہماری پکڑ کو اور مضبوط کرے. آمین  

Next Post

Previous Post

Leave a Reply

© 2019 Islamic Education

Theme by Anders Norén