Islamic Education

All About Islam

الرحمٰن

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailFacebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmail

 

الرحمٰن اللہ کا پہلا  صفاتی نام ہے۔ اس کا لفظی مطلب ہے بہت مہربان۔  عربی زبان میں “ان” کا مطلب کثرت ہوتا ہے۔ “ان” الفاظ کے آخر میں استعمال کیا جاتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس چیز میں یہ خصوصیت کثرت سے پائی جاتی ہے۔

حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے إن رحمتي تغلب غضبي” کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے”

صحیح بخاری 7404  

اللہ کا الرحمٰن ہونے کی نشانیاں 

تمام کائنات ،اس میں پائی جانے والی ہر چیز اللہ کے رحمٰن ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمارے جسم کے تمام اعضاء اللہ کے رحمٰن ہونے کی دلیل ہیں۔ اس کی رحمانیت کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ اس نے  تورات، زبور، انجیل،  قرآن پاک اور ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر ہم پر اتارے تاکہ ہم جیسے گمراہ لوگ ہدایت پا جائیں بار بار نافرمانی کرنے کے باوجود اللہ کا ہمیں ہدایت دینا اور ہماری ایک دفعہ مانگی گئی معافی پر معاف کر دینا یہ سب اس کے رحمٰن ہونے کی بدولت ہی ہے۔  

رحمٰن کس کے لئے

“اللہ  تمام مخلوق کے لئے رحمٰن ہے۔ چرند، پرند، جانور،جنات، انسان، فرشتے،حشرات خواہ وہ تمام مخلوقات جو اللہ نے بنائی وہ سب اس کی رحمت سے مستفید ہوتی ہیں۔ “سورہ رحمٰن میں اللہ کی جن نعمتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ کل کائنات کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس کا مطلب کہ اللہ کا رحمٰن ہونا صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام کائنات کے لئے ہے۔ 

رحمٰن ہونے کا قرآنی ثبوت 

قرآن پاک میں 57 دفعہ اللہ کو الرحمٰن کہہ کر پکارا گیا ہے اس میں سے چند آیات کا ترجمہ درج ذیل ہیں۔ 

“۔  “بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

“۔”شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔  

۔ “جو  رحمٰن ہے ، عرش پر قائم ہے ۔  ”      سورة طہ5 

۔”بس  آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بے دیکھے ڈرے سو آپ اس کو مغفرت اور با وقار اجر کی خوشخبریاں سنا دیجئے ۔ ”   سورة یس آیت 11  

سورة مریم, سورت فرقان اور سورت رحمٰن  اللہ کے رحمٰن ہونے کی نشانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ 

رحمٰن وسیلہ دعا 

اللہ خوبصورت ہے اور تعریف کو پسند کرتا ہے۔ اس لئے جب بھی اللہ سے مانگیں تو اسے اس کے رحمٰن ہونے کا واسطہ  دے کر مانگیں اور وہ اپنی فطرت کے عین مطابق آپ کی ہر جائز حاجت کو ضرور قبول کرے گا۔ انشاءاللہ۔ 

 

اگر اس مکالمے میں ہم سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو براہ مہربانی غلطی کی نشاندہی کر کے ہماری اصلاح میں مدد کیجیئے۔ اللہ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔اللہ اس کاوش کو ہمارے خاندان کے لئے نجات کا موجب بنائے اور دین پر ہماری پکڑ کو اور مضبوط کرے. آمین 

Next Post

Previous Post

Leave a Reply

© 2019 Islamic Education

Theme by Anders Norén